کیا عفان وحید اور درفشاں سلیم کی شادی ہوگئی؟ اداکارہ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر عفان نے خاموشی توڑ دی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سلجھے ہوئے اداکار عفان وحید کی اداکاری کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ اکثر ڈراموں میں ہیرو کے کرداروں میں نطر آچکے ہیں۔ مگر انہیں سب سے زیادہ لوگ اداکار درفشاں سلیم کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

یہاں تک لوگ تو انہیں درفشاٰں سلیم کے ساتھ شادی ہوتا دیکھنے کے بھی خواہشمند نظر آتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عفان وحید نے ساتھی اداکارہ در فشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہیں ساتھی اداکارہ در فشاں سلیم کے ساتھ ہوئے ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر دکھائی گئیں جو کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر دکھاتے ہوئے ان سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ کچھ عرصے پہلے یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ آپ کی اداکارہ در فشاں سلیم کے ساتھ شادی ہو گئی ہے، یہ بات کتنی سچ ہے؟

عفان وحید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹو شوٹ ہم نے ایک برانڈ کے لیے کروایا تھا اور ان تصاویر میں اس سے زیادہ کوئی صداقت نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دراصل ہم دونوں نے ساتھ میں ایک پراجیکٹ کیا تھا جو کہ ہٹ ہو گیا تھا، ناظرین ہماری آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کر رہے تھے تو پھر ایک برانڈ نے ہم سے ایک فوٹو شوٹ کروانے کا کہا۔

عفان وحید نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل ہوتے ہیں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ شادی ہو گئی ہے اور پھر یو ٹیوب پر تو ماشاء اللّٰہ میری بہت ساری شادیاں ہوچکی ہیں۔

You May Also Like :
مزید