پرامن پاکستان دکھانےکیلئے خاتون کا بائیک پر سفر کرنے کا عزم

image
اسلام آباد ( 24 نیوز ) خوبصورت پر امن پاکستان کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھانے کے لیے خاتون بائیک رائیڈر افشاں گل نے پاکستان کے کونے کونے میں بائیک پر سفر کی ٹھان لی ہے، خیبر پختونخوا کے بعد افشان گل پنجاب کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔

اپنا آپ منوانا ہے کے جذبے سے سرشار افشاں گل ایسی بائیک رائیڈر ہیں جو پاکستان بھر کی سیر بائیک پر کر رہی ہیں، خیبر پختونخوا میں 20 دن گزارنے کے بعد افشاں اب 12 دن کے سفر پر پنجاب کیلئے روانہ ہو رہی ہیں تاکہ پاکستان کے کونے کونے میں قائم امن کی تصویر دنیا کو دکھا سکیں۔ افشاں گل کہتی ہیں لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے لیے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں لڑکیاں ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں۔

افشاں گل کی اگلی منزل سندھ اور بلوچستان ہوگی، افشاں گل خیبر سے کراچی تک کے سفر کو ڈاکومنٹری کی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کر کے دنیا کو بتائیں گی کہ قدرتی حسن سے مالا مال اس ملک میں ہر فرد آزاد ہے اور پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔

You May Also Like :
مزید