شادی کے 13 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی ۔۔ عورت نے اپنی سوتن کے گھر آنے پر کیا کیا؟ جانیئے ان کی کہانی

image

کوئی بھی عورت اپنے شوہر کی دوسری شادی برداشت نہیں کرسکتی لیکن ایک ایسی خاتون کی کہانی ہماری ویب ڈاٹ کام میں بتائی جا رہی ہے جس نے دریا دلی کا مظاہرہ کیا اور اپنے شوہر کی دوسری شادی جو بخوشی تسلیم کرکے سوتن کو بھی گھر میں جگہ دی

یہ کہانی ہے ایک یوٹیوبر ستارہ کی جنہوں نے اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر شئیر کیں اور بتایا کہ کیسے ان کے شوہر نے شادی کے تیرہ سال بعد دوسری شادی کرلی اور اب وہ کیسے رہ رہی ہیں۔

ستارہ کہتی ہیں کہ:

" ہماری شادی کو تیرہ سال ہوگئے اور اس سے قبل کیے شوہر کی شادی ان کی خالہ کی بیٹی سے ہونی تھی، دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے لیکن شادی نہ ہوسکی اور اس کے بعد ہماری شادی ہوگئی۔ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔ اس دوران وہ لڑکی جو میرے شوہر کی سابقہ محبت تھی اس نے کسی سے بھی شادی نہ کی اور وہ اکیلی رہ گئی جہاں بھی اس کے رشتے کی بات ہوتی وہاں شادی تک معاملات نہ پہنچ پاتے جس کے بعد میرے شوہر نے اس سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور نکاح کرلیا ، مجھے بہت افسوس بھی ہوا، میرے گھر والے میرے ساتھ رہے انہوں نے کہا کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں، آواز اٹھائیں گے مگر میں نے سوچا کہ اب تو نکاح ہوچکا ہے اور اتنے سال بعد اس کی شادی ہوئی اور وہ بھی کچھ دن بعد ٹوٹ جائے میری وجہ سے اس کو تکلیف ہو تو بہتر ہے کہ میں برداشت کرلیتی ہوں میں نے اپنے بچوں کی خاطر برداشت کیا اور شوہر کی دوسری شادی پر کوئی سوال نہ اٹھایا۔ "

جب سوتن گھر آئی؟

ستارہ نے ویڈیو میں دکھایا کہ جب میری سوتن گھر آئی تو میں نے ان کے کھانے کا انتظام کیا اور اپنے ہی گھر میں رہنے کے لئے جگہ دی جب تک ان کو دوسرا گھر نہیں مل جاتا

آپ کو ستارہ کی کہانی کیسی لگی؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنے جواب سے لازمی آگاہ کیجیئے۔

You May Also Like :
مزید