اپنی معصومانہ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہونے والے احمد شاہ ٹی وی کا ایک جانا مانا نام ہیں جو نظروں میں آتے ہی ہر دل عزیز بن گئے، اور ساتھ ہی ان کے دو بھائی عمر اور ابو بکر بھی ان کے ساتھ شو کا حصہ رہے۔
احمد شاہ کے خاندان کے لیے یہ ایک گہرے دکھ کا وقت ہے کیونکہ ان کی اکلوتی بہن عائشہ کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ وہ بیمار تھی اور احمد نے بتایا تھا کہ وہ ہسپتال میں ہے۔ وہ بدقسمتی سے انتقال کر گئی ہیں اور احمد نے اسے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کیا ہے۔
چاروں بہن بھائیوں کا ایک خوبصورت رشتہ تھا اور احمد اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بہت سی ویڈیوز شیئر کرتا تھا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔ اللّٰہ پاک لواحقین کو اس المناک نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
