یہ کسی اور کے ساتھ دبئی میں رہے گی۔۔ آئمہ بیگ اور شہباز کے درمیان علیحدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی، دونوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار

image

آئمہ بیگ شاید اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی گلوکارہ ہیں۔ وہ ڈراموں اور فلمی گانوں کے ساتھ ساتھ کنسرٹ کے اپنے کنسرٹ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ تاہم آئمہ مختلف تنازعات اور اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

جب سے آئمہ نے شہباز شگری کے ساتھ اپنی تصویریں ڈیلیٹ کی تب سے دونوں کے بریک اپ کے بارے میں قیاس آرائیاں ہورہی تھیں لیکن دونوں خاموش رہے

پر دیکھتے ہی دیکھتے حالات بد صورت ہوگئے کیونکہ ایک برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے آئمہ بیگ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ طلولہ مائر کے مطابق وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی فلمساز قیس احمد کو ڈیٹ کر رہی تھی جس نے نہ صرف ان سے دس ہزار پاؤنڈز چرائے بلکہ ان کے ساتھ دھوکہ بھی کیا اور اسکی وجہ آئمہ تھی۔ طلولہ نے کہا کہ قیس نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ پاکستان کی مشہور ترین خواتین میں سے ایک سے ڈیٹنگ کر رہا ہے۔ طلولہ نے یہ بھی کہا کہ آئمہ نے دبئی میں ایک فلیٹ کی ادائیگی کی جہاں قیس جا کے آئمہ کے ساتھ رہے گا۔ اور یہ سب اس وقت ہوا جب اس کی شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی۔

حالات اب اور بھی گڑبڑ ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ ختم ہونے کے بعد آئمہ نے مبینہ طور پر طلولہ کو فون کرنے کی کوشش کی۔

طلولہ کی جانب سے بلاک ہونے کے بعد، آئمہ بیگ نے مبینہ طور پر اسکا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے رقم ادا کی ہے اور اب طلولہ اپنی بات کہنے کے لیے دوسرا اکاؤنٹ استعمال کر رہی ہے۔

یہ معاملہ کہاں جا کے ختم ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن سوشل میڈیا پر اس بات کے سامنے آتے ہی آگ ضرور لگ گئی ہے، دیکھئیے کچھ کمنٹس

You May Also Like :
مزید