اتنی بیکار ایکٹنگ اوپر سے شاہ رخ خان کو کاپی کرنے کی کوشش ۔۔ مائی ری میں عینی کی اداکاری پر مداح ناخوش، تنقیدی کمنٹس کی بوچھاڑ

image

مائی ری ڈرامہ ان دنوں پاکستان میں بہت مقبول ہو رہا ہے، اس شو میں بچوں کی شادی کے حساس موضوع کو پیش کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں اسکول جانے والے دو نوجوان طالب علموں کی کہانی پیش کی گئی ہے جنہیں ان کے گھر والوں نے زبردستی شادی پر مجبور کیا تھا۔

گزشتہ دنوں اس ڈرامے کا ایک سین سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے جس میں نوجوان اداکارہ عائنہ آصف (عینی) کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلے یہ سین دیکھیں

مداحوں کو مخصوص سین میں عینی کی اداکاری پسند نہیں آئی، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے زیادہ اچھی اداکاری کر سکتی ہیں۔ ناظرین نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی اداکاری کی مہارت کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے وہ بہت گندی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔ شائقین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اس سین کو بہتر بنانے کے چکر میں اوور ایکٹنگ (اضافی اداکاری) کر رہی ہیں۔

شائقین نے اس سین میں شاہ رخ خان کے کاپی کیے گئے ڈائیلاگ کو بھی ٹرول کیا، ان کا کہنا تھا کہ عینی دیوداس والے شاہ رخ خان کی نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں وہ بری طرح فیل ہوگئی ہیں۔

مداحوں کے مطابق وائرل سین کی سب سے پریشان کن بات اداکاروں کا غلط تلفظ تھا، خاص طور پر جب وہ "خ" حروف تہجی سے شروع ہونے والے الفاظ بول رہے تھے۔

You May Also Like :
مزید