اداکارہ عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

image

اداکارہ عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے الحمدُاللہ کہا ہے۔ ان کی اس پوسٹ پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔ عائشہ نے کچھ وقت قبل اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب بھی رکھی تھی جس کی تصاویر پر لوگوں نے کمنٹ کیا تھا کہ خوشخبری آنے والی ہے جن پر عائشہ نے کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔

عائشہ عقبہ ملک 27 ستمبر 1982ء کو پیدا ہوئیں۔ ان کو عائشہ خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی شادی 2018 میں میجر عقبہ حدید ملک سے ہوئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ عائشہ کی ساس پاکستان تحریک انصاف کی سیاست دان اسماء قدیر ہیں ۔

You May Also Like :
مزید