بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنے جارحانہ انداز کیلیئے جانے جاتے ہیں، وہ جتنا اچھا ایکشن کرتے ہیں اتنی ہی اچھی انکی کامیڈی ٹائمنگ ہے۔ اکشے اور ٹوئنکل اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں اکشے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ساتھ سرکس دیکھنے میلے میں پہنچے اور وہاں کی ایک ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں، ایک شخص سرکس میں بنے دائرے میں بند اسٹرکچر کے اندر بائیک چلا رہا تھا جس پر ٹوئنکل کھنہ نے اکشے سے پوچھا کہ اس کو کیا کہتے ہیں؟ تو اکشے نے جواب میں کہا کہ، "موت کا کنواں"
جب اداکار نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو لگائی تو ساتھ میں مزاحیہ کیپشن بھی دیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ، "جب میری بیوی نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو میرا دل چاہا کہ بولوں اس کو شادی کہتے ہیں۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو ابھی جنوری میں 22 سال ہوجائیں گے، وہ 17 جنوری 2001 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ جس کے بعد ٹوئنکل کھنہ نے اداکاری چھوڑ کر ادب کو بطور پیشہ اپنایا لیا تھا۔