عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انتظار ہر کسی کو بے صبری سے تھا۔ آج صبح ساڑھے 7 بجے عالیہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے آدھے گھنٹے پہلے یہ خبر آئی کہ عالیہ کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ بھارتی اطلاعات کے مطابق کپور خاندان اور مہیش بھٹ اس وقت ہسپتال میں ہی موجود ہیں۔
واضح رہے اسی ہسپتال میں رنبیر کپور کے والد کا انتقال ہوا تھا اور یہیں پر ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ مزید اطلاعات ابھی کپور خاندان کی جانب سے شیئر نہیں کی گئیں ہیں۔ تاہم بچی کی پیدائش کے بعد ہسپتال میں مٹھائیاں تقسیم کردی گئیں ہیں۔
عالیہ نے انسٹاگرام پر خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری بیٹی آگئی، یہ زندگی کی سب سے بڑی خؤشخبری ہے اور ہم والدین بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔