عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے، دونوں کامیاب اداکار ہیں اور ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف فینز بلکہ میڈیا بھی انکے آگے پیچھے گھومتی رہتی ہے اور یہ دونوں بھی خوش مزاجی سے ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔
حال ہی میں ممبئی پریس کلب میں ایک ایونٹ ہوا تھا جہاں رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شرکت کی تھی، جس کے بعد دونوں نے کافی دیر میڈیا سے گفتگو کی تھی۔
اسی دوران رنبیر نے عالیہ سے مستی کرتے ہوئے کہا کہ گانا سناؤ۔۔ جس پر عالیہ نے چڑ نے کہا کہ، "یہ کیا ہر وقت بچوں کی طرح مجھے گانا گانے کا کہتے رہتے ہو، کہ چلو بیٹا سب کو گانا گا کر سناؤ"
عالیہ کی یہ بات سن کر سب ہسنے لگے جس پر عالیہ نے ماحول بدلنے کیلیئے اپنی فلم بھراماستر کا ایک گانا کیسریہ گا کر سنایا، جسے سب نے سراہا۔
وہیں دوسری طرف بات چیت کے دوران رنبیر نے میڈیا سے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا بتایا کہ، "پہلے مجھے پریس رپورٹر وغیرہ بلکل پسند نہیں تھے، مجھے لگتا تھا یہ سب میرے دشمن ہیں جو ہر وقت میرے پیچھے پڑے رہتے ہیں"۔