کرینہ نے ہیرے کے جوتے دئیے اور ۔۔ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کی پیدائش پر کن مشہور اداکاروں نے لاکھوں کے تحفے دئیے؟

image

آپ نے یہ مہاورہ تو سنی ہی ہوگی کہ فلاں "منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا ہے" یہ ان لوگوں کیلیئے بولا جاتا ہے جو پیدائشی طور پر بہت امیر ہوتے ہیں اور انھیں کبھی پیسوں کی تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک بچی کا جنم ہوا ہے، جو اور کوئی نہیں بلکہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی ہے۔ بچی کے پیدا ہونے کے بعد سے تحفوں کا انبار لگ گیا ہے جن کی قیمت لاکھون میں ہے۔ آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ کس نے کیا تحفہ دیا

رنبیر کپور:

رنبیر کپور اپنی ننھی شہزرادی کی آمد سے بہت زیادہ خوش ہیں اور کیوں نہ ہوں وہ پہلی بار باپ جو بنے ہیں، اسی خوشی میں انھوں نے اپنی بیٹی کیلیئے مِنی کوپر برانڈ کی ایک کنورٹر کار خریدی ہے جس کی قیمت 75 لاکھ روپے ہے۔

نیتو کپور:

نیتو کپور نے اپنی پوتی کے آنے کی خوشی میں اس کیلیئے ایک گِلنِڈڈ فینٹیسی بیڈروم کاؤچ لیا ہے جس کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔

کرینہ کپور خان:

کرینہ نے اپنی ننھی بھتیجی کیلیئے ہیروں کے خوبصورت جوتے لیئے ہیں، جسے پہن کر وہ واقعی میں کسی شہزادی سے کم نہیں لگے گی۔

کرن جوہر:

کرن جوہر جو کہ عالیہ بھٹ کو اپنی بیٹی مانتے ہیں، وہ انکے یہاں بچی کی پیدائش پر بہت زیادہ خوش ہیں اور انھوں نے ننھی پری کو ہیروں کا بریسلیٹ تحفے میں دیا ہے۔

شاہین بھٹ:

عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے خالہ بننے کی خوشی میں اپنی بھانجی کیلیئے ایک مشہور برانڈ کا ائیر پیوریفائیر خریدا ہے تا کہ بچی صاف ہوا سانس لے سکے۔

اور کس نے بچی کو کیا تحفہ دیا یہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید