بالی ووڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں، انھوں نے محنت لگن اور اعلٰی اداکاری سے انڈسٹری میں اپنی جگہ اور مقام بنایا ہے۔ کچھ مہینوں پہلے انکی شادی اداکار رنبیر کپور سے ہوئی ہے جس کے بعد دونوں اسٹار کَپل بن گئے ہیں اور لوگ انکی جوڑی کو خوب پسند کرتے ہیں، اور جب سے دونوں نے والدین بننے کی خبر شئیر کی ہے تب سے مداحوں کو بس ننھے رنبیر یا عالیہ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار جوڑی آجکل ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے بہت خوش اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہے۔
اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ "رنبیر کے ساتھ مل کر مستقبل کی پلاننگ کر رکھی ہے، بچے کی پیدائش کے بعد دوںوں نے اپنی ذمہ داریاں طے کرلی ہیں، ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔"
ان کا کہنا تھا کہ "رنبیر بہت خوش ہیں اور ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کہ دونوں آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کو ریلیف دیں، رنبیر خوشی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔"
جب عالیہ سے انکی فلموں میں واپسی کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے بتایا کہ "رنبیر سجھتے ہیں کہ مجھے کام پر جلد واپس بھیجنا ان کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انہیں شکایتیں سننا پڑیں گی۔"
بینک بیلنس کے متلعق بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا "مجھے نہیں معلوم میرے پاس کتنے پیسے ہیں، پیسے بنانا میرا کام ہے اورسنبھالنا میری امی (سونی رازدان) کا کام ہے کیونکہ سارا حساب وہی رکھتی ہیں۔ وہ ہمیشہ بہت سنبھال کر پیسے خرچ کرتی ہیں"۔ گفتگو کے دوران عالیہ بھٹ نے حال ہی میں شروع کئے گئے اپنے میٹرنٹی برانڈ سے متعلق تفصیلات بھی شئیر کیں۔
واضح رہے کے عالیہ بھٹ کی کئی فلمیں ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں جن میں “راکی اور رانی کی پریم کہانی” “ہارٹ آف اسٹون” اور “جی لے ذرا” قابل ذکر ہیں۔