علیزے سحر نے شادی کرلی ۔۔ دلہن کے لباس میں ملبوس علیزے کی ویڈیو وائرل، دلہا کون ہے؟

image

اس وقت مشہور ٹک ٹاکر گرل علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر فردش کررہی ہیں۔ مخلتف میڈیا چینلز کا دعویٰ ہے کہ علیزہ نے شادی کرلی ہے جبکہ ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزہ عروسی لباس میں ملبوس کبھی دلہا کو ہار پہنا رہی ہیں کبھی اس کے ساتھ مسکرا رہی ہیں۔ جبکہ ایک اسٹیج پر دونوں دلہا دلہن کی طرح ہی کھڑے ہیں اور تصاویر بنوا رہے ہیں۔

ایک نجی چینل کے مطابق علیزہ سحر کے بھائی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، جبکہ ویڈیوز میں علیزہ کو پھولوں کے زیور پہنے دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق علیزہ سحر کے دلہا کا نام دل محمد ہے اور علیزہ کی ان کی ان سے کئی سالوں سے دوستی تھی۔ البتہ علیزہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

You May Also Like :
مزید