کیا علیزے شاہ نے سرجری کروا لی؟ معصوم سی دکھنے والی علیزے اتنی کیسے بدل گئی، مداح پریشان

image

علیزے شاہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام بن چکی ہیں، انھوں نے کم وقت میں ہی کافی شہرت حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2016 میں "چھوٹی سی زندگی" میں علینا کے معاون کردار سے کیا تھا پھر 2018 میں، "عشق تماشا" میں پلوشہ کے طور پر کام کیا جس پر انھیں بہترین ٹیلی ویژن سنسنیشن کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔

علیزے نے جلد ہی اپنے آپ کو ایک مانوس چہرے کے طور پر منوا لیا ہے، وہ ڈرامہ سیریل تانا بنا، میرا دل میرا دشمن، اور عہد وفا سمیت قابل ذکر ڈراموں میں نظر آ چکی ہیں۔ احد رضا میر کے مد مقابل ان کا دعا کا کردار کافی پسند کیا گیا تھا جس میں وہ خوبصورت اور معصوم دکھائی دے رہی تھیں، اور یہی وجہ ہے کہ اب انھیں اتنا ٹرول کیا جاتا ہے

ڈراموں کے علاوہ بھی علیزے متعدد تنازعات کا حصہ رہی ہیں۔ کبھی سگریٹ پیتے انکی ویڈیو پر تنقید کی گئی تو کبھی معیوب کپڑوں اور بالوں پر، لیکن انھوں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔ لیکن اب ان کے وزن اور چہرے میں نمایاں تبدیلی کی وجہ سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ ۔

لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنی پچھلی شکل سے بالکل بدل گئی ہیں اور یہ صرف وزن میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ سرجری کی وجہ سے ہے

مداحوں کو علیزے کا بدلا ہوا لُک بلکل بھی پسند نہیں آیا اور وہ انھیں پلاسٹ کی گڑیا، آرٹیفیشل لیڈی اور نہ جانے کیا کیا کہہ رہے ہیں، زیادہ تر لوگوں کا یہی ماننا ہے کہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ اب یہ بات کتنی درست ہے اسکا جواب تو صرف علیزے ہی دے سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید