کراچی —امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک اسکول کا نام ملالہ یوسف زئی سے منسوب کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے نہ صرف تمام کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں بلکہ ریاستی انتظامیہ کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔معمول کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ریاست ٹیکساس میں واقع ’فورٹ بیڈ انڈیپنڈنٹ اسکول‘ کا نام ’ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری اسکول‘ ہو جائے گا۔ملالہ یوسف زئی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ملالہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین میں تعلیم عام کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی انہی خدمات کے عوض انہیں امن کا نوبیل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔