امریکی گلوکارہ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے، دیکھئے ویڈیو

image

امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، تلاوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگوں نے بھرپور تعریف کی ہے۔

جینیفر گراؤٹ نے 2013 میں معروف ٹی وی شو ’عربز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی تھیجس میں انھوں نے عربی زبان نہ جانتے ہوئے بھی عربی میں ایک گانا گایا جس کے بعد وہ عرب دنیا میں انتہائی مقبول ہوئی تھیں اور اسی سال انھوں نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔

عرب ممالک میں وہ اپنے عربی گانوں اور قرآن کی خوبصورت آواز میں تلاوت کے حوالے سے بہت مشہور ہیں تاہم جینیفر کے آباؤ اجداد کا دور دور سے عرب ثقافت یا لوگوں سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ان کے والد بھی موسیقار تھے۔

نوجوانی تک امریکا میں رہنے اور وہیں میوزک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جینیفر کو عرب ثقافت جاننے کا شوق ہوا تو وہ مراکش چلی گئیں۔مراکش میں کچھ مہینوں میں انہوں نے ابتدائی عربی زبان اور موسیقی سے معلومات حاصل کرنے کے بعد میوزک شو میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔

جینیفر گراؤٹ کی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی دونوں ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر سے کئی افراد نے ان کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔

You May Also Like :
مزید