امریکی خاتون ایک سال میں دوبار جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

image
امریکا کی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 مرتبہ محض چند ماہ کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

عموماً ایک سال میں ایک یا ایک سے زیادہ تو بچے ہوتے لیکن ایک سال میں 4 بچوں کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اس سے قبل الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019 میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک بار پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دوسری بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

ایک ہی سال میں 2 بار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون سے قبل گزشتہ برس مارچ میں ایک بنگلہ دیشی خاتون کے ہاں بھی ایک ہی سال میں دوسری بار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

بنگلہ دیش کی 20 سالہ عارفہ سلطان نے فروری 2019 میں بچے کو جنم دیا تھا تاہم بعد ازاں مارچ 2019 میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

News Source: Bol News

You May Also Like :
مزید