عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

image

معروف سیاستدان اور رکنِ اسمبلی عامر لیاقت انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی موت کی وجہ سے فی الحال سامنے نہ آسکی۔ ان کے ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا لیکن اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ڈرائیور نے 15 پر عامر لیاقت کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔ کچھ دیر بعد جب ملازمین کمرے کا دروازہ کھول کر اندر گئے تو عامر لیاقت بے ہوش حالت میں بستر پر ملے۔ ان کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملازم نے بتایا کہ رات کو عامر لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت بھی کی تھی جس پر ہم نے ان سے کہا تھا کہ اسپتال چلیں لیکن انہوں نے انکار کردیا اور پھر صبح ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ رحیم شیرازی نے بھی عامر لیاقت حسین کے گھر کا معائنہ کیا ہے۔ فرانزک عملہ سمیت دیگر تحقیقاتی حکام نے بھی گھر کا معائنہ اور شواہد جمع کئے گئے ہیں۔ ان کے ملازم ممتاز نے پولیس کو بتایا کہ میں ڈرائیور اور ڈاکٹر صاحب گھر میں موجود تھے، 2 گھنٹے سے بجلی بند تھی، جنریٹر چل رہا تھا۔ اچانک جنریٹر کا دھواں بھرا تو میری سانس بند ہوئی، میں گھر کا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا، پھر ڈرائیور کی آواز آئی کہ ڈاکٹر صاحب کی طبعیت خراب ہو رہی ہے۔ ہم نے جنریٹر ایک ہفتہ قبل ہی خریدا تھا، لیکن کچھ دنوں سےخراب چل رہا تھا۔ عامر لیاقت کو آج اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔ لیکن طبیعت کی وجہ سے رک گئے تھے۔

You May Also Like :
مزید