کہیں وہ خوش نصیب آپ تو نہیں جس کے حصے میں کروڑوں کی دولت آنے والی ہے؟ آپ کے جسم پر موجود تِل کیا بتا رہے ہیں، جانیں

image
کیا آپ جانتے ہیں آپ کے جسم کے کون سے حصے کا تِل کس چیز کی علامت ہے؟

انسانی جسم پر تِل ہونا بالکل عام بات ہے لیکن کون سا تِل جسم کے کس حصے پر موجود ہے یہ ایک خاص بات ہے۔

عام طور پر تِل نا صرف بھورے، ہلکے بھورے، کالے اور کتھئی رنگ کے ہوتے ہیں بلکہ کچھ افراد کے جسم پر لال رنگ کے بھی نظر آتے ہیں۔ بہت سے لوگ انسانی جسم پر تلوں کو خوبصورتی کی علامت بھی سمجھتے ہیں۔

ہندو مذہب کے مطابق کسی بچے یا بالغ انسان میں کسی نئے تل کی آمد اس کے آنے والے کل اور اس کی قسمت کیسی ہوگی، کا پتہ دیتے ہیں۔

اسی طرح چین میں رہنے والے بزرگوں کا بھی کچھ یہی ماننا ہے۔ قدیم چینی تہذیب کے مطابق انسانی جِسم کے کسی بھی حصے پر تل کا ہونا کوئی عام بات نہیں۔ اس کی کوئی نا کوئی وجہ لازمی ہوتی ہے۔

آئیے اب جانتے ہیں جسم کے کون سے حصے کا تِل، انسان کی قسمت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

ہونٹ کے اوپر کا تِل

ہونٹوں کی اوپری سطح یا کنارے پر تل ہونا خوبصورتی کی علامت کے ساتھ کافی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ یہ تل واضح کرتا ہے کہ انسان تخلیقی ہے، ساتھ ہی یہ افراد کافی سمجھ دار ہوتے ہیں جبکہ ان کا ذہن سازشوں کی طرف زیادہ ہوتا ہے۔

سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر تِل کا ہونا

یہ افراد کامیاب تصور کئے جاتے ہیں جبکہ پیسے سے ان کی کافی دوستی رہتی ہے۔

آنکھ کے اوپر کا تِل

ایسے افراد جن کی سیدھی آنکھ کے اوپر تل ہو، وہ قدرتی طور پر امیر اور عام افرد سے زیادہ شہرت والے ہوتے ہیں۔ جن افراد کے آنکھ کے نیچے تل ہوتا ہے وہ خرچ کے معاملے میں ذرا کھلے دِل کے مالک ہوتے ہیں۔ اپنا پیسہ بچانے سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

بھنوؤں میں تِل کا ہونا

یہ افراد غیر معمولی امیر اور صحت کے معاملے میں خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں۔ اگرچہ تل دونوں بھنوؤں میں سے کسی ایک پر ہو تو یہ خوشگوار ازدواجی زندگی کی علامت ہے۔

کان پر تِل

یہ افراد بھی پیسہ خرچ کرنے کے حوالے سے کافی شاہ خرچ ہوتے ہیں۔ اپنا پیسہ دوسروں پر بڑے کھلے دل سے خرچ کرتے ہیں جبکہ ایسے افراد کو اپنا پیسہ دیکھ بھال کے خرچ کرنا چاہیے۔

کندھے پر تِل ہونا

یہ افراد کافی سمجھدار ہوتے ہیں اپنا پیسہ بہت سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں۔ یہ افراد اپنے ذرائع استعمال کرنے میں کافی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جن کے سیدھے کندھے پر تل ہوتا ہے انہیں بہت کامیاب مانا جاتا ہے۔

ماتھے پر تِل کا ہونا

ماتھے کے دائیں جانب تل کے ہونے کا مطلب قسمت میں بہت پیسہ ہونا ہے۔ عمر کے ساتھ ساتھ یہ مزید پیسہ کماتے ہیں جبکہ یہ بیرون ملک سفر بھی زیادہ کرتے ہیں۔

تاہم جن افراد کے ماتھے کے بائیں جانب تل ہوتا ہے یہ افراد دوسروں کی مدد کرنے میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لیتے۔ دولت اپنے پاس جمع رکھتے ہیں اور کنجوس بھی ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید