بھارت کے ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کا ان دنوں خبروں میں خوب چرچا ہے۔گذشتہ کئی روز سے شادی کی تقریبات جاری ہیں اور دنیا بھر سے مہمان اس شادی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔ان مہمانوں میں امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن اور مشہور امریکی گلوکارہ بیونسے بھی شامل ہیں۔