اریبہ حبیب اب ایک مشہور نام ہے کیونکہ اداکارہ کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں اداکاری کی طرف آگئیں۔ ان کا پہلا پراجیکٹ نامور اداکار عمران عباس اور عائزہ خان کے ساتھ تھا، اسکے باوجود بھی وہ خود کی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔ اریبہ حبیب دراصل جلن ڈرامے کے بعد ایک سنسنی بن گئیں جس میں انہوں نے تکلیف میں گھری ایک بہت پیاری اور معصوم لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے مزید پروجیکٹس کیے ہیں جو ہٹ رہے ہیں۔
جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں اریبہ حبیب شادی شدہ ہیں اور ان کی شادی میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت بھی کی تھی اور وہ تمام تقریبات میں بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ عارضی طور پر جرمنی چلی گئی تھیں لیکن اب وہ مزید پراجیکٹس کے لیے دوبارہ واپس آگئی ہیں۔
اریبہ نے ہمیشہ شادی کی اہمیت اور میاں بیوی کے درمیان تعلقات پر زور دیا ہے۔
حال ہی میں اریبہ، علی گل پیر کے پوڈ کاسٹ کی مہمان بن کر آئی تھیں۔ جہاں انہوں نے شیئر کیا کہ "شادی بہت اہم ہے اور آپ اپنے شوہر کے لیے صرف ان کی بیوی ہیں، نہ کہ اریبہ حبیب"۔ ان کا کہنا تھا کہ، "اداکاراؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے شوہر ان کے انڈسٹری کے ساتھی نہیں ہیں جن سے مقابلہ بازی کی جائے یا اسی طرز کا برتاؤ کیا جائے۔ اسکے علاوہ خواتین کو کبھی کبھار نرم مزاجی سے کام لینا چاہیئے اور رشتے میں سمجھوتہ کرنا چاہیے۔"