آخرت میں کچھ نہیں ملے گا تو ۔۔ کس بات سے خوفزدہ ہو کر ارمینا خان نے پابندی سے نماز پڑھنی شروع کردی؟ دیکھئے

image

اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ نمازکی پابندی نہ کرنے والوں سے متعلق پڑھ کر خوفزدہ ہوگئی تھی، والد کے انتقال کے بعد نماز پابندی سے ادا کرنا شروع کردی ہے۔

ارمینا خان نے کہا کہ نماز نہ پڑھنے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک پوسٹ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ سے نماز ادا کرنے کی توفیق چھین لی اور زندگی میں سب کچھ دے دیا تو اس کا مطلب ہے آپ کو اس دنیا میں ہی سب کچھ مل گیا آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔یہ احساس میرے لیے بہت خوف زدہ کرنے والا تھا ۔

اداکارہ ارمینا خان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے والد نے پابندی سے نماز پڑھنے کی تاکید کی تھی، والد کے انتقال کے بعد کوشش کرتی ہوں کہ ہر نماز وقت پر ادا کروں۔

یاد رہے کہ ارمینہ خان پاکستانی کینیڈین اداکارہ اور ماڈل ہیں وہ پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہیں لکس اسٹائل ایوارڈ ، ہم ایوارڈ اور نگار ایوارڈ میں نامزدگی بھی ملی ہے۔

ارمینا خان ان کی زیادہ تر ٹیلی ویژن سیریز جس میں انہوں نے اداکاری کی ، وہ انتہائی کامیاب رہیں ، جس نے ارمینہ خان کو اردو تفریحی صنعت میں ایک اہم مقام دیا۔

ارمیناخان ٹورنٹو میں پیدا ہوئیں ان کی پرورش مانچسٹر میں ہوئی اور انھوں نے مانچسٹر یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ ارمینا خان نے کچھ مہینوں تک بطور ماڈل کام کیا اور بعد میں کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پانے والی برطانوی شارٹ فلم ریتھ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا ، اس میلے میں شرکت کرنے والی وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔

ارمینا نے رومانٹک ٹیلی ویژن سیریز محبت اب نہیں ہوگی میں ایک مخالف کے کردار سے شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ، ہم ایوارڈز میں بہترین ولن نامزدگی بھی حاصل کی ۔

You May Also Like :
مزید