دعا کو سنبھالنا مشکل ہے کیونکہ وہ ۔۔ زینب کے پاپا ارشد اپنی بیٹیوں کو کیا بنانا چاہتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر کامیابی کا راز بھی بتا دیا

image

پاکستان میں آج کل ولاگرز کی بھرمار ہے جس میں ہم نے فیملی وی لاگ سے لے کر موسیقی تک سب کچھ دیکھا ہے۔ ارشد ریلز عرف زینب کے پاپا، اس وقت سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ خاص کر دعا، ان کی پیاری بیٹی، نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی وائرل ہے۔

حال ہی میں ارشد، عمر سلیم کے پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے اور انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا۔

ارشد نے بتایا کہ، جب وہ شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو دعا کچھ پریشانی کا باعث بنتی ہے کیونکہ وہ ایک چُلبُلی بچی ہے اور وہ ہمیشہ ادھر ادھر بھاگتی رہتی ہے لیکن وہ اسے آسانی سے سنبھال لیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، میں شروع میں برا محسوس کرتا تھا کیونکہ ہماری ویڈیوز پر ویوز نہیں آتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ویوز بڑھنے لگے لیکن وہ تقریباً 1 ہزار پر آ کے رک گئے۔ مگر ہم نے دوران اپنا ایمان برقرار رکھا اور اچھا مواد بناتے رہے اور آج ہم بہت مشہور ہیں۔

ارشد نے یہ بھی بتایا کہ، وہ گلوکاری کرتے تھے اور انہوں نے ہارمونیکا بجانا سیکھا ہے وہ ہمیشہ سے ایک بڑے گلوکار بننا چاہتے تھے۔ اور وہ اپنی بیٹیوں کو بھی گلوکار بنانا چاہتے ہیں۔

زینب کے پاپا کا کہنا تھا کہ، انہیں فیملی وی لاگ بنانے پر اپنے خاندان کی طرف سے کبھی کوئی ردعمل نہیں ملا کیونکہ ان کے خاندان کو نہیں معلوم کہ فیملی وی لاگ کیا ہوتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے بارے میں اپ ڈیٹ نہیں ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو ان کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ ایک نیوز چینل پر آئے تھے۔

ارشد نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور انہوں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی کوئی منفی مواد نہیں بنائیں گے۔ وہ ہمیشہ اسلامی اقدار کے ساتھ مواد بنائیں گے جس سے مثبت پیغام پھیلے اور یہی چیز ان کی کامیابی کی ضامن ہے۔

You May Also Like :
مزید