جان بچانے کے لیے بھیجا تھا، کیا پتہ تھا وہاں مار دیا جائے گا ۔۔ ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے سے متعلق کیا کہا؟ ماں کی دہائی

image

صحافی ارشد شریف کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے بیٹے کے متعلق بتا رہی ہیں۔ ویڈیو میں ماں کہتی ہیں کہ: " بیٹے کو جان بچانے کے لئے ملک سے بھیجا تھا کیا معلوم تھا کہ وہ وہیں مار دیا جائے گا۔ وہ حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا تھا وہ پاکستان کی جنگ لڑ رہا تھا، میرے اللہ اس کی قربانی کو قبول فرما۔ "

ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ: " جرات مند صحافی جو برسوں سے ڈٹا ہوا تھا میدان میں وہ جو سوال پوچھنے کی جرت رکھتا تھا، وہ جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا تھا، مسکراتے ہوئے سب کو بتاتا تھا، وہ جو مکمل ثبوت کے ساتھ بات کرتا تھا، وہ ارشد جو ہم سب کا بہت قریبی تھا، وہ ارشد جس کی ماں نے پہلے بھی شہید کھو دیے تھے، اس کا آج ایک اور بچہ شہید ہوگیا۔ ارشد جہاں بھی اللہ نے آپ کو رکھا ہمیشہ ایک شان و توقیر سے رکھا اور آگے بھی آپ کا مقام بلند کرے۔ "

ارشد کی والدہ کی باتیں سن کر ایک اور خاتون روتے ہوئے ارشد کے حق میں بول پڑیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

You May Also Like :
مزید