آپ سب ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں ۔۔ مشہور ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی انتقال کرگئیں

image

پاکستان کے مشہور ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی کا انتقال ہوگیا۔ وہ ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطاقب عاصم جوفا نے اس فسوس ناک خبر کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا فیسبک اکاؤنٹ پر دی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم اسپتال میں داخل رہنے کے چند روز بعد لندن میں انتقال کر گئی ہے۔

عاصم جوفا نے لکھا کہ میری بیٹی کو اچانک برین ہیمرج ہوا اور پھر وہ دنیا سے کوچ کو گئی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں بیٹی اور ہمیں صرف آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

عاصم جوفا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات ان کی پوسٹ پر اظہار تعزیت کر رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید