اتنے بڑے اداکار کی بیٹی کی شادی میں ایسا کھانا۔۔ بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی کی شادی میں مہمانوں کو پلیٹ میں کھانا کیوں نہیں دیا گیا؟

image

مشہور بھارتی اداکار سنیل شیٹی جو انڈسٹری میں انّا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کل ان کی اکلوتی بیٹی اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول، شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، شادی سنیل شیٹی کے ذاتی فارم ہاؤس جو کہ کھنڈالا میں ہے وہاں منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریبات کو چھوٹے پیمانے پر رکھتے ہوئے صرف محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا، جن میں قریبی دوست اور رشتہ دار شامل تھے۔

میڈیا کو فارم ہاؤس سے دور رکھا گیا جبکہ مہمانوں کو فون میں تصاویر لینے کی اجازت نہیں تھی، شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد نوبیاہتا جوڑا خود میڈیا کے سامنے آیا اور تصویریں کِھچوائیں۔

شادی کا کھانا:

شادی کی تقریب جنوبی بھارتی (ساؤتھ انڈین) رسومات کے تحت ہوئیں، جبکہ مہمانوں کو کھانا پلیٹس کے بجائے کیلے کے پتوں پر رکھ کر روایتی انداز میں پیش کیا گیا

رپورٹس کے مطابق، شادی کی استقبالیہ تقریب ممبئی میں ہوگی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمان شرکت کریں گے، جس کے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔ ان مہمانوں کی فہرست میں بڑے بزنس مینز اور بالی ووڈ کے نامور اداکار شامل ہیں۔

You May Also Like :
مزید