اولاد سے محروم والدین سے ان کی اہمیت کا پوچھا جائے جو ہر وقت نمازوں میں اللہ سے دعاؤں میں اولاد مانگتے ہیں۔ بہت سو جوڑوں کو اولاد وقت پر مل جاتی ہے تو کسی کو سالوں بعد۔
دنیا میں کئی بے اولاد جوڑے موجود ہیں جو روزانہ خوشخبری کا انتظار کرتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ ہر اس در پر جاتی ہیں جہاں سے ان کو کوئی امید یا آسرا مل سکے۔
انہی میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے نجی ٹی وی مارننگ شو میں آپ بیتی سنائی کہ جسے سن کر ناظرین آبدیدہ ہوگئے۔
فاطمہ شعیب نامی خاتون نے پروگرام میں بتایا کہ وہ بھی اسی کشمکش کا شکار اور عزیز و اقارب کے طعنوں سے پریشان ہیں۔
بے اولاد خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی کو تین سال ہوگئے لیکن اب تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں، ہر طرح کا علاج کرایا ہم میاں بیوی کے تمام ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں اس کے علاوہ وظائف بھی کیے لیکن اب تک کوئی امید نظر نہیں آرہی۔
اس موقع پر اسلامک اسکالر اور عالمہ صفا فاطمہ نے مذکورہ خاتون کو اولاد کے حصول کیلئے ایک وظیفہ بیان کیا اور بتایا کہ باوضو ہوکر تین تین مرتبہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ یا اوّلُ کا ورد کثرت سے روزانہ کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دعا مانگنے کیلیے صحابہ کرام کا یہ خاص طریقہ رہا ہے کہ دعا سے قبل 2 رکعت نفل پڑھیں پھر اپنے رب سے گڑگڑا کر دعا کریں۔ بے شک اللہ دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔