عورتیں اپنے راز 2 دن سے زیادہ نہیں چھپا سکتی ہیں ۔۔ کیا آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے؟ جانیے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ جواب

image

خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیٹ کی ہلکی ہوتی ہیں، کوئی بھی راز ان کے آگے راز نہیں رہتا۔ اور اگران سے یہ کہہ دیا جائے کہ یہ بات راز ہے تو پھر تو وہ اور تیزی سے آگے پہنچتی ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا راز رکھنے کے معاملے میں خواتین اچھی رازدار ثابت نہیں ہوتیں؟ ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ خواتین کوئی بھی بات 47 گھنٹے سے زیادہ راز نہیں رکھ سکتیں۔ ان کو کوئی بھی بات بتانے کا مطلب ہے کہ وہ بات اب زیادہ تیزی سے آگے تک پھیلے گی۔ کیا ایسا ہی ہے۔ ایک نجی چینل کی طرف سے ایک دلچسپ سروے کیا گیا اور اس میں خواتین سے ہی پوچھا گیا کہ کیا یہ بات صحیح ہے کہ خواتین کوئی بھی بات اپنے پیٹ میں نہیں رکھ سکتیں، تو ان خواتین نے بڑے مزیدار اور دلچسپ جوابات دئیے " ایک خاتون کا کہنا تھا کہ جی یہ بات بالکل درست ہے، خواتین کو شوق ہوتا ہے کہ ہم یہ راز دوسرے کو بتا کر سامنے والے کے بھی تو تاثرات دیکھیں کہ اس کو کتنا حیران کیا۔ دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ 47 گھنٹے بہت زیادہ ہوتے ہیں، اتنی دیر راز رکھنا بہت مشکل کام ہے، یہ مرد جان بوجھ کر اپنی بیوی کو تنگ کرنے کے لئے کوئی بھی بات بتاتے ہیں اور پھر یہ کہہ دیتے ہیں کہ کسی کو نہیں بتانا۔ اس کا تو مطلب ہوتا ہے کہ پکا کسی کو بتا دینا۔۔۔۔ اگر ہمارا میاں ہمیں کوئی بات راز رکھنے کے لئے ہمیں کچھ شاپنگ وغیرہ کروائے تو شاید ہم کوئی راز رکھ لیں۔ ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل صحیح ہے کہ اگر یہ بات کہہ دی جائے کہ آگے کسی کو نہیں بتانا تو پھر تو یہ پکی بات ہے کہ دس لوگوں کو یہی بات کہہ کر آگے بتائی جائے گی کہ آگے نہیں بتانا۔

کچھ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ یہ بات پر منحصر ہے کہ کس قسم کی بات ہے ورنہ ہم راز تو ایک دوسرے کے رکھ لیتے ہیں۔ اس سروے میں زیادہ تر خواتین اس بات پر متفق تھیں کہ خواتین کوئی بات راز نہیں رکھ سکتیں۔ اور اگر ان سے یہ بات خاص طور پر کہہ دی جائے کہ یہ راز ہے تو پھر تو ان کے پیٹ میں کھلبلی مچ جاتی ہے۔ اور جب تک وہ کسی دوسرے کو نہ بتادیں ان کو سکون نہیں ملتا۔ جب کہ مذاق سے ہٹ کر بات کی جائے تو اس بات میں صداقت ہرگز نہیں ہے۔ خواتین بھی جو باتیں راز رکھنا چاہیں مجال ہے وہ کسی کو پتہ چل جائے، خاص طور پر اپنے میاں سے بہت سے راز چھپا لیتی ہیں اور کانوں کان ہوا نہیں لگنے دیتیں۔

You May Also Like :
مزید