اپنی ڈاکٹری اپنے پاس رکھو ۔۔ عائشہ عمر نے فٹنس کیلئے کیا پینے کا مشورہ دے دیا؟ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر بھڑک اٹھے

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے تیزابیت سے نمٹنے کیلئے پانی میں سوڈا ڈال کر پینے کے مشورے پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور اداکارہ کو کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ عائشہ عمر کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں لوگوں کو روزانہ بیکنگ سوڈا کا پانی پینے کا مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیرے سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں کا جوس بنانا مشکل کام ہوتا ہے، اس لیے جن کو تیزابیت کا مسئلہ ہو وہ روز دن میں دو دفعہ پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عائشہ عمر نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ جن افراد کو تیزابیت کا مسئلہ ہے، وہ روز بیکنگ سوڈا کا پانی پئیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ خود بھی پینے کے پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پیتی ہیں۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ بیکنگ سوڈا میں الکلی دھات کے اجزا ہوتے ہیں، اس لیے یہ تیزابیت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔صبح و شام پانی کے ایک گلاس میں نصف چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر پینا جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

عائشہ عمر کی جانب سے لوگوں کو بیکنگ سوڈا کا پانی پینے کا مشورہ دینے پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ کے مشورے کسی کے لیے صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے ان کی باتوں کی تائید بھی کی ۔

You May Also Like :
مزید