عائشہ عمر کافی عرصے سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہیں۔ وہ میزبان ہونے کے علاوہ ایک اداکار، گلوکار اور ایکٹوسٹ بھی ہیں۔ تاہم، وہ فی الحال سنگل ہیں اور ان کے پرستار اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا ان کی زندگی میں کوئی خاص ہے یا نہیں۔ اس کے برعکس عائشہ عمر نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں عائشہ عمر نے ایک ڈیجیٹل ٹاک شو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ، وہ پہلے اپنی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتی تھیں کیونکہ وہ تعلقات، صدمے اور جنسی استحصال سمیت بہت کچھ جھیل چکی ہیں لیکن اب وہ زندگی کے ایک نئے باب کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اب ماں بننے اور ایک خاندان شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ عائشہ نے میزبان کو بتایا کہ، "میرا خیال ہے کہ اب میں ماں بننے کے لیے تیار ہوں اور میں جلد ہی شادی کر کے ایک خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں"
انھوں نے مزید کہا کہ، "میں اپنا ایک بچہ چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ دو بچے بھی گود لوں"
عائشہ نے کہا کہ، "وہ کبھی بھی شادی شدہ یا کمیٹڈ شخص کے ساتھ تعلقات کا سوچ بھی نہیں سکتی"۔
انہوں نے کہا کہ وہ زچگی کو بھی اپنانا چاہتی ہیں اور اس بات کی تصدیق کی کہ وہ زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
عائشہ عمر اب 40 سال کی ہو چکی ہیں اور ان کے چاہنے والے انہیں دلہن کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے لیے بڑے منصوبے رکھتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کسے اپنا ہمسفر چُنتی ہیں۔