پاکستانی عوام مذہب کے معاملے میں کسی کو نہیں بخشتی خاص طور پر تنقید میں تو ہماری عوام سب سے آگے ہے، اور آن لائن ٹرولنگ میں تو مشہور شخصیات کو عام لوگوں سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔
12 ربیع الاول کا بابرکت دن پورا پاکستان مذہبی جوش و جذبے سے مناتا ہے۔ ٹیلی ویژن کے تمام شوز بھی ربیع الاول کے موضوع پر مبنی ہوتے ہیں، جہاں ہمارے نبی پاک صلوسلم عل کی زندگی کو یاد کیا جاتا ہے اور نعت خوانی کا اہتمام ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ گڈ مارننگ پاکستان میں بھی ہوا جہاں ہارون شاہد، محسن عباس حیدر، صبا فیصل اور عائشہ عمر مہمان بن کے آئے تھے اور انہوں نے محفل میلاد میں نعتیں پڑھیں۔
آئیے آپکو دکھاتے ہیں۔
صباء فیصل
ندا یاسر
تاہم لوگوں کو یہ کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انھوں نے ان پر پر تنقید شروع کر دی اور انہیں موسمی مسلمان کہہ ڈالا۔ صارفین نے کہا کہ مشہور شخصیات ان بڑے مذہبی دنوں کے لیے دکھاوا کرتے ہیں اور دوسرے دنوں میں مذہبی تعلیمات کی پرواہ نہیں کرتے۔ خواتین مشہور شخصیات کو مرد مشہور شخصیات کے مقابلے میں زیادہ ٹرول کیا گیا، خاص طور پر عائشہ عمر کو۔
آئیے آپکو سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے کچھ کمنٹس دکھاتے ہیں
