اللہ نے میری حفاظت کی ۔۔ عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کیا ہوا جو وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں؟ ویڈیو وائرل

image

شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ میں کبھی کبھار بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ جاتا ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جب وہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ، ہدایتکار کی ہدایت ملنے پر سین ریکارڈ کروانے کے لیے پہلے سے آگ لگی ہوئی شال اُٹھا کر دوسری جانب پھینکتی ہیں تاہم اسی اثناء میں آگ کے کچھ شعلے زمین پر پھیل جاتے ہیں۔

وہ آگ کے شعلے عائزہ خان کے پاؤں سے ٹکراتے ہیں اور وہ ایک دم اپنی جگہ سے اچھل کر پیچھے کی جانب ہٹتی ہیں۔

تاہم ویڈیو میں عقب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے جو خاتون اداکارہ کا نام پکار کر انہیں انتباہ دیتی ہے جس پر عائزہ محتاط ہوجاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔

مذکورہ شوٹنگ کی ویڈیو عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جس کا انہوں نے کیپشن بھی لکھا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا، جب ڈائریکٹر ’ایکشن‘ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی جستجو ہم پر طاری ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین نہیں دیکھتے لیکن اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور ہم اس کا شکرادا بھی نہیں کرپاتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ وہ ہر روز مجھ اپنی حفظ و امان میں رکھتا ہے۔

You May Also Like :
مزید