9 گھنٹے طویل ایئرلائن میں بچے کی پیدائش ۔۔ ایئرلائن انتظامیہ نے ایسا کیا کیا کہ دنیا میں چرچے ہورہے ہیں؟

image

ایئرلائن میں بچوں کی پیدائش کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور یہ بہت حیران کن بھی سمجھی جاتی ہیں کیونکہ ہسپتال جیسی باکمال سروس گفوری طور پر ایئرلائن میں فراہم کرنا ایک مشکل کام ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے بچے اور ماں کو صحت کے کئی قسم کے مسائل ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے لیکن بروقت ماہر ڈاکٹر کی موجودگی بھی بڑی خوش قسمتی ہوتی ہے۔

حال ہی میں کویتی ایئرلائن میں فلپائن جانے والی پرواز میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا جو اس وقت بالکل صحت مند ہے۔ بچے کی ڈیلیویری پر ماں بھی خوش اور صحت مند ہے حالانکہ بچہ 8 ماہ میں ہی پیدا ہواگیا، مگر داکٹروں کے مطابق یہ بالکل نارمل ہے۔

فلائٹ میں موجود مسافروں اور عملے نے خاتون اور بچے کی ہر ممکنہ مدد کی، کسی نے اپنے پاس موجود ادویات فراہم کیں تو کسی نے بچے کے لیے کپڑے، فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے بچے کو ساری زندگی کا ایئرلائن ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس صورتحال کے دوران جو کچھ دیکھا اس سے کویت ایئرویز کے اہلکاروں میں موجود وسیع صلاحیتوں، مہارت، ہنگامی اور ناگہانی حالات کے لیے ان کی تیاریوں کا پتہ چلتا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ نے فوری طور پر بچے کو بچانے کی کوششیں کیں اور دورانِ پرواز مٹھائی بھی تقسیم کی جس کے چرچے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر عام ہوگئے ہیں۔

You May Also Like :
مزید