بچی کے حلق میں اچانک کالا دھبّا کیسے نمودار ہوا ؟ ڈاکٹرز کے دھیان نہ دینے پر ماں نے ہسپتال میں ہنگامہ کردیا، دھبّے کی وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

چھوٹے بچوں کو لے کر والدین فکرمند ہی رہتے ہیں کہ کہیں انکو کچھ لگ نہ جائے یا کچھ ہو نہ جائے اسلیئے انکا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا ہے، لیکن اس معاملے میں ضرورت سے زیادہ حساس ہونا آپ کو شرمندہ بھی کرسکتا ہے۔ اور ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ ہوا، آئیے آپکو بتاتے ہیں

ڈیرین ڈیپریٹا نے اپنی کہانی فیس بک پر شئیر کی تھی جس میں انھوں نے بتایا کہ، "میں نے اپنی بیٹی بیلا کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسکے منہ میں ایک کالا دھبہ دیکھا، میں نے اسے صاف کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوا جسکی وجہ سے میں پریشان ہوگئی اور فوراً اسے ہسپتال لے کر بھاگی۔"

جب نرس ڈاکٹر کے دفتر میں آئی تو اس نے ای این ٹی کنٹرول اسٹک سے سیاہ دھبہ صاف کرنے کی کوشش کی پر دھبہ صاف نہیں ہوا جس پر ڈاکٹر نے بچی کی والدہ سے کہا کہ یہ شاید پیدائش علامت ہے جسے ماں نے ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں مسلسل اپنی بیٹی کا منہ صاف کرتی ہے یہ داغ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

دوسرے ڈاکٹر کی رائے

ماں پیدائشی نشان جیسی سادہ وضاحت سے خوش نہیں تھی اور دوسری رائے چاہتی تھی لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا، کیونکہ ڈاکٹر نے دوسری ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔ مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ دو ماہرین میری بیٹی کا معائنہ کریں گے، جب میں نے بہت ہنگامہ اور اصرار کیا تو ڈاکٹرز راضی ہوئے۔ میں نے وضاحت کی کہ داغ کے کناروں کے ارد گرد کچھ سفید ہے اور میری بچی اسے منہ میں انگلیوں سے کھرچنے کی کوشش کرتی ہے۔ جب ڈاکٹروں کے دوبارہ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ سیاہ داغ کیا ہے تو پورا ہسپتال اس پر ہنس پڑا۔

ڈاکٹرز اور عملہ کیوں ہنس پڑا؟

ہنسے کی وجہ وہ دھبہ تھا کیونکہ والدین نے ٹھیک کہا تھا یہ کوئی پیدائشی نشان نہیں تھا جو انہوں نے اپنی بیٹی کے منہ میں پایا تھا بلکہ درحقیقت یہ ایک گتّے کے ڈبے کا ٹکڑا تھا جسے بچی نے اپنے دانتوں سے چبا لیا تھا اور وہ اسکے حلق سے چپک گیا تھا۔ والدین کو یہ خبر سن کر بہت خوشی ہوئی اور وہ بھی ہنس پڑے اور انہوں نے ڈاکٹرز کا وقت ضائع کرنے پر معذرت بھی کی۔

You May Also Like :
مزید