ماں باپ کب تک اکیلے رہتے اس لئے شادی کرا دی ۔۔ جوان بچوں نے بوڑھے والدین کو ان کی شادی کے لئے کیسے منایا؟

image

جب اولاد جوان ہوجائے تو اپنی دنیا میں مگن ہوجاتی ہے اور یوں انھیں پالنے پوسنے والے ماں باپ کا جیون ساتھی نہ ہو تو وہ گہری تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں. جوانی سے زیادہ بڑھاپے میں جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے. پاکستان میں اگرچہ بڑی عمر کی شادیوں کا رواج نہیں البتہ اب یہاں بھی نوجوان اتنے باشعور ہوچکے ہیں کہ اپنے والدین کی نفسیاتی ضرورتوں کا احساس کرتے ہیں۔

حال ہی میں دو نوجوان ہانیہ اور عفان نے ایک رشتہ ویب سائٹ کے ذریعے اپنے تنہا ماں باپ کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا ہے۔ ہانیہ جو کہ شادی شدہ ہیں ان کے والد، بیگم کی وفات کے بعد تنہا تھے جبکہ عفان نامی نوجوان کی والدہ طلاق یافتہ تھیں۔

ان دونوں نوجوانوں نے اپنے والدین کے لئے موزوں جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لئے ویب سائٹ کا رخ کیا اور بالآخر ماں باپ کی شادی کروا دی۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ بوڑھے ماں باپ کے حوالے سے بچوں کی حساسیت کو سراہ رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید