مشہور اداکارہ بدرخلیل نے اپنی جوانی سے بڑھاپے تک کا سفر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مختلف کردار نبھا کر گزارا لیکن جب بات ان کی شادی یا شوہر کی ہو تو یہ ہر کوئی جانتا ہے ان کی پسند کی شادی تھی ان کے شوہر ایک مشہور ڈائریکٹر شہزاد خلیل تھے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر لوگ صرف یہ خیال کرتے تھے کہ خدا نے ان دونوں کو حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کے لئے بنایا ہے۔
یہ ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی دکھائی دیتی تھیں۔ بدرخلیل صرف ایک اداکارہ ہی نہیں تھیں بلکہ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔ انہوں نے زندگی میں ہر فن کو بخوبی اپنایا اور اس میں مہارت حاصل کی۔ یہ بچپن ہی سے کھیلنے کودنے میں دلچسپی رکھتی تھیں۔
بدر خلیل کے شوہر کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا تھا اور وہ اسی مرض میں انتقال کرگئے تھے۔ اس وقت یہ بہت جوان تھیں اور ان کے 2 بچے ان کی گود میں تھے۔
اس وقت یہ چاہتیں تو دوسری شادی کرکے زندگی گزار سکتی تھیں مگر انہوں نے شہزاد خلیل کی جگہ کسی اور کو نہ دی اور اپنی تمام زندگی اپنے بچوں کے لئے وقف کردیں۔