پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامراس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت اور دوسرے ممالک میں بھی بے پناہ مقبول ہیں، حال ہی میں دبئی کے ایک شاپنگ مال میں اداکارہ کو مداحوں نے گھیرے میں لےلیا جبکہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ معروف بھارتی گلوکارہ بادشاہ بھی ہانیہ عامرسے ملنے کیلئے انتظار کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اپنے دبئی کے شاپنگ مال میں مداحوں میں اپنے گھری ہوئی ہیں اور اور بھارتی گلوکار بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ ان کی راہ تکتے نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ کو مداحوں کی فرمائش پر ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہانیہ عامر نے دورۂ دبئی میں بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
ہانیہ عامر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2016میں فلم جاناں سے کیا، 2017 کی رومانوی ٹیلی ویژن سیریز میں خوبصورتی سے متاثرہ بے وفا بیوی کی حیثیت سے کام کیا۔ یہ سلسلہ ناول بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی موافقت تھی جو اردو ون چینل پہ نشر ہوئی۔
سیریز کی کامیابی نے اس کے لئے ایک پیش رفت ثابت کی ، جس سے آپ کو عوام میں وسیع پیمانے پر شناخت حاصل ہوئی۔ اس وقت ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ بن چکی ہیں جن کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ چکی ہے۔