حقوق نسواں: بدترین ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر

image

اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں خواتین کےحقوق کی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ نےبدترین ممالک کی فہرست جاری کردی۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ’گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2018‘ میں پاکستان کو 149 ملکوں کی فہرست میں 148 نمبر پر رکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستان آخری نمبر پر ہے۔ 2006 سے ہر سال شائع ہونے والی اس رپورٹ میں صنفی تفریق کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ہر ملک کی چار شعبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید