ٹیلی فون کرتی ہوئی یہ بچی پاکستان کے کس سیاستدان کی بیٹی ہے؟ پہچانیں

image

پہلے زمانے میں اس طرح کے ٹیلی فون ہوا کرتے تھے جن پر بچے گول گول نمبر گھماتے رہتے تھے اور والدین ڈانٹا کرتے تھے۔ اس تصویر میں یہ ایک بچی فون کا ریسیور اٹھائے کوئی نمبر ملانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں یہ کس مشہور سیاستدان کی بیٹی کے بچپن کی تصویر ہے؟

یہ تصویر بینظیر بھٹو اور زرداری کی سب سے بڑی بیٹی بختاور زرداری کے بچپن کی تصویر ہے جس میں وہ 3 سال کی ہیں۔ اس تصویر کو انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ شیئر کیا تھا۔ بختاور اپنی والدہ کے ساتھ بچپن کی دیگر تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بختاور بھٹو 25 جنوری 1990 میں پیدا ہوئی تھیں۔ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ان کی شادی پچھلے سال محمود چوہدری سے انجام پائی اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام میر حاکم چوہدری ہے۔

You May Also Like :
مزید