برف میں رہنے والی خاتون کی کہانی جسے سن کر آپ بھی حیران و پریشان رہ جائیں گے۔۔۔

image
ویسے تو آپ نے کئی حیران کن کہانیاں سن رکھی ہوں گی لیکن کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی خاتون نے چند منٹ بھی برف کے نیچے گزارے ہوں؟

آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کی کہانی بتانے والے ہیں جو 80 منٹ تک برف کی سل کے نیچے برفانی پانی میں رہیں اور بعدازاں صحت یاب بھی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کہانی انا بیگن ہوم Anna Bagenholm نامی خاتون کی ہے جن کے ساتھ سال 1999 میں یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ دن تھا 28 مئی 1999 کا جب اینا اپنی دو ساتھیوں کے ساتھ گھر کو لوٹ رہی تھیں، اس وقت ان کی عمر 29 برس تھی اور یہ آرتھوپیڈک سرجن بن رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ پہاڑوں کی طرف والے راستے کا انتخاب کر کے گھر جانا مناسب سمجھا، اینا اکثر ہی اس راستے سے گھر جایا کرتی تھیں لیکن اس دن ان کی قسمت خراب تھی۔

ان کا پاؤں پھسلا اور وہ 8 انچ کے برف کے ٹکڑے پر جا گریں، جبکہ برف کے نیچے بھی شدید ٹھنڈا پانی تھا۔ اینا جب برف کی سل پر گریں تو اس میں سوراخ ہوگیا اور وہ اندر یعنی برفیلے پانی مین چلی گئیں۔

جب ان کے دوستوں نے انہیں ڈھونڈا تو محض ان کے پاؤں برف سے باہر تھے، انہوں نے اینا کے پاؤں پکڑ کر کھینچے۔ لیکن وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے انہوں نے وہاں مدد کے لیے بھی پکارا لیکن ناکام رہے، 40 منٹ بعد اینا نے ہلنا جلنا بھی بند کردیا جو کہ کافی خطرناک بات تھی۔

80 منٹ بعد رضاکاروں نے آکر انہیں بچایا، ان کے دل کی دھڑکن بند تھی لیکن معجزاتی طور پر یہ زندہ بچ گئیں۔

You May Also Like :
مزید