8 سالہ بچی نے اپنی نومولود بہن کو بچا لیا ۔۔ بچی نے کس طرح بہادری کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا؟ دیکھنے والے بڑی بہن کی محبت پر رشک کرنے لگے

image

8 سالہ پاکستانی ہیرو بچی نے اپنی پیدا ہونے والی ننھی بہن کی جان بچا کر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ برس دسمبر میں پیش آیا تھا جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک 8 سالہ پاکستانی لڑکی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نومولود بہن کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کیا۔

بون میرا یک نرم مادہ ہوتا ہے جو ہڈیوں کے خالی حصوں کو بھرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کی عفیفہ شدی لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (lymphoblastic leukemia) خون اور بون میرو کینسر کی ایک قسم میں مبتلا تھی، جس کو زندہ رہنے کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔

ڈاکٹر زین العابدین کی سربراہی میں عجمان کے برجیل میڈیکل سٹی میں میڈیکل ٹیم نے عفیفہ کے خاندان کی ہیومن لیوکوائٹ اینٹیجن (HLA) ٹائپنگ کی اور پایا کہ اس کی 8 سالہ بہن نازیہ زہرہ بالکل ٹھیک تھی۔

نازیہ نے یکم دسمبر 2022 کو اپنا بون میرو اپنی بہن کو عطیہ کیا۔یہ طریقہ کار کامیاب رہا۔ تاہم بون میرو کے بعد عفیفہ کو انفیکشن جیسی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن طبی ٹیم نے کامیابی سے ان پر قابو پالیا، اور عفیفہ کی صحت میں مسلسل بہتری آتی گئی۔

You May Also Like :
مزید