برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن ٹی وی پر واپسی کررہی ہیں؟

image

برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے کیریئر کوچھوڑ دیا تھا ۔ تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے آخری امریکی ڈرامہ سیریز ’سوٹس‘ میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل امریکی شو سوٹس میں ایک آخری مرتبہ جلوہ گر ہوں گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ این بی سی یونیورس کمپنی اس سیریز میں میگھن مارکل کو ایک آخری مرتبہ پیش کرکے شو کی ریٹنگز بڑھانے کی امید میں ہے۔ میگن مارکل ریچل زین کے کردار میں قانونی امور کے بارے میں بننے والے اس امریکی ڈرامے کا حصہ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اگر میگھن مارکل اس سیریز کا دوبارہ حصہ بنی تو وہ برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہوں گی جو شادی کے بعد بھی ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اس کا ساتواں سیزن ختم ہوا تھا جس کی ایک قسط میں میگھن مارکل کی علیحدگی کو ٹی وی پر دکھایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اگر میگھن ایک مرتبہ پھر اس سیریز میں ایک قسط کے لیے مختصر کردار کے لیے جلوہ گر ہوئیں تو پروڈکشن کمپنی ان کے فلاحی ادارے کو کروڑوں ڈالر کا عطیہ دے گی۔ اس قسط میں ریچل زین کی اپنے بوائے فرینڈ مائیک روز کے ساتھ شادی کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا جب وہ حاملہ ہوں گہ اور برطانیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں۔ یاد رہے کہ میگھن مارکل کی شہزادہ ہیری کے ساتھ گزشتہ سال 19 مئی کو شادی ہوئی تھی۔ ان دونوں کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

You May Also Like :
مزید