اللہ کے گھر جانے کی خواہش ہر مسلمان رکھتا ہے۔ زندگی بھر اس انتظار میں رہتا ہے کہ کب اللہ کے گھر حج یا عمرہ کرنے کی سعادت نصیب ہو اور وہ سرکار کی بارگاہ میں حاضر ہو۔
حج اور عمرہ کرنے کے لیے آج کے دور میں خطیر رقم درکار ہوتی ہے۔ ہر کسی کی اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ وہ اتنے اخراجات اٹھا سکے۔ ایسے میں وہ لوگ جو تنہا اولڈ ہومز میں رہتے ہیں ان کے لیے حج اور عمرہ کی ادائیگی ایک مشکل فریضہ ہے۔
سوشل میڈیا پر بنتِ فاطمہ فاؤنڈیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں خواتین اپنے دل کا حال بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ، "میں اللہ کے گھر جانا چاہتی ہوں۔ میں اللہ کو جا کر سب کچھ سچ بتاؤں گی، میرے بیٹے نے عمرہ کا وعدہ کیا مگر جوان بیٹا اللّه کو پیارا ہو گیا۔ میری دنیا ہی اجڑ گئی، میری فیملی بہت بڑی ہے، لیکن مجھے کوئی نہیں پوچھتا، خدا کے سوا کسی کا سہارا نہیں ہے، کوئی نہیں ہے میرا، وہ میرا واحد سہارا تھا، میرا اکلوتا بیٹا، وہ گیا تو دنیا ختم ہوگئی۔ 35 سال اس کی عمر تھی ایم بی اے کیا ہوا تھا، بس مجھے اللہ اور اس کے حضور کا سہارا تھا، میری خواہش ہے اللہ مجھے اپنے گھر بلائے۔"
وہیں دوسری خاتون کہتی ہیں کہ "میرے سب بھائی بہن حج و عمرے پر گئے، مجھے کسی نے نہ پوچھا۔ اللہ کو دکھ سناؤں گی اپنا، میں چاہتی ہوں میرا بھی کوئی آسرا ہو کوئی سہارا ہو۔"
اس ویڈیو میں ہوسٹ کی جانب سے ان خواتین کے عمرے کے انتظامات کے لیے امداد کی اپیل بھی کی ہے۔ مذید جاننے کے لیے دیکھیں مکمل ویڈیو