پکوڑا بیٹی ۔۔ باپ نے بچی کا نام پکوڑا رکھ دیا ! وجہ جان کر بیویاں حیرت میں پڑ جائیں گی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

گرم پکوڑے دیکھتے ہی کس کا دل نہیں چاہتا ہوگا کہ وہ ان کو کھا لے۔ یہ ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں ۔ چاہے وہ بچے ہوں یا بڑے، بزرگ ہوں یا خواتین ۔ خواتین تو پکوڑوں کو خوب اہتمام سے کھاتی ہیں، ان کے ساتھ چٹنیاں اور کیچپ جیسے لوازمات کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ برطانیہ کے ایک ریسٹورینٹ کے صارف نے اپنی نومولود بیٹی کا نام بھی پکوڑا رکھ دیا۔

یہ بچی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس کا نام پکوڑا رکھا گیا ہے۔ جب اس کے والد سے انوکھے نام کی وجہ پوچھی گئی تو ناہوں نے بتایا کہ میری بیوی پکوڑے بہت شوق سے کھاتی ہے اس لیے میں نے اپنی بچی کا نام بھی پکوڑا رکھ دیا ۔

ایک شخص بیوی کے ساتھ ریسٹورنٹ گیا جہاں اس نے اس ریسٹورنٹ کے مالک سے پوچھا کہ آپ کے ریسٹورنٹ کے پکوڑے میری بیوی کو بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے میں نے بیٹی کا نام بھی پکوڑا رکھ دیا ہے۔ جس پر خوشی سے ریسٹورنٹ کے مالک نے پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پکوڑا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور پکوڑا سے ملنے کیلئے بھی بے تاب ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو دیکھ کر لوگ حیران بھی ہو رہے ہیں اور ہنس بھی رہے ہیں اور اس پوسٹ کو اب تک ہزاروں لوگ شیئر بھی کر چکے ہیں۔

You May Also Like :
مزید