جہیز کے سامان کے بجائے حیران کن پیغام ۔۔ بیٹی کی شادی پر باپ نے اپنے داماد کو قرآن کی کون سی آیت بھیجی، جسے پڑھ کر وہ خوف زدہ ہوگیا؟

image

باپ بیٹی کے لیئے سب سے محفوظ چھت ہے جب تک کہ اسکی شادی نہیں ہوجاتی، کیونکہ شادی کے بعد اس کی حفاظت کی ذمہ داری اسکے شوہر پر عائد ہوتی ہے۔ اسلیئے کسی بھی باپ کیلیئے اپنی بیٹی کو جسے اس نے نازوں سے پالا ہو، کسی اور کے حوالے کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ اس کے دل میں کئی خدشات ہوتے ہیں۔ اسی سے جڑا ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جہاں باپ نے اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر کے نام ایک پیغام بھیجا۔

اسکندریہ گورنری، سے تعلق رکھنے والےایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی سے قبل اس کے ہونے والے شوہر کے نام ایک پیغام بھیجا۔ دراصل مصر میں یہ روایت ہے کہ دلہے کو جہیز کے سامان کی ایک فہرست دی جاتی ہے، اگرچہ یہ رسم مصری سماج کا حصہ ہے مگر اس میں عام طور پر گھریلو ضروریات کا سامان ہی لکھا ہوتا ہے۔

مگر حیران کن بات یہ تھی کہ فہرست میں سامان کی معلومات کے بجائے قرآن کی ایک آیت لکھی تھی، لکھا تھا کہ "میری بیٹی کے حق میں اللہ سے ڈرنا۔"

مصری شہری انجی عصام نے اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر کریم المنیاوی کو سامان کی فہرست اس وقت دی جب المنیاوی اپنے دیگر اقارب کے ہمراہ اپنے سسر کے گھر آئے ہوئے تھے۔

انجی عصام نے لکھا کہ، "جسے ناموس کی امانت سونپی گئی ہو وہ پیسے نہیں مانگتا، ہماری عزت میں خدا سے ڈرنا۔"

اس فہرست پر دلہا نے دستخط کیے، وہ حیران رہ تھا کہ اس میں سامان کی تو کوئی تفصیل نہیں تھی۔ دولہے نے اس پر حیرت کا اظہار کیا جو اس نے شادی کے سامان کی فہرست میں دیکھا اور ایک بیان میں وضاحت کی کہ، "دلہن کا خاندان اپنے حسن سلوک کے لیے جانا جاتا ہے۔"

المنیاوی نے واضح کیا کہ، "ان کا مشورہ مجھ پر قرض ہے، میں خدا کو خوش کرنے کے بعد اپنی بیوی کا خیال رکھوں گا۔"

You May Also Like :
مزید