ہمیں بیٹی نہیں چاہیے ۔۔ ہسپتال میں پیدائشی لڑکا اور لڑکی تبدیل، بیٹا لینے کے لئے سب تیار، مگر بیٹی اکیلی رہ گئی

image

راولپنڈی کے ہسپتال میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا جبکہ دوسری خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی مگر ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بچے تبدیل ہوگئے لیکن جب معلوم ہوا کہ بچوں میں رد و بدل ہوئی ہے تو دونوں میں سے کسی بھی خاندان نے بیٹی کو لینے سے منع کردیا دونوں کا یہی موقف ہے کہ بیٹا ان کا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لئے دونوں مولود بچوں اور ان کے والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں بچے اسپتال کی نرسری میں ماؤں کے بغیر موجود ہیں۔ اسپتال انتظامیہ بھی اپنے طورپر واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر سہیل کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے نوزائیدہ بچوں کو اپنی نگرانی میں رکھا ہوا ہے تاکہ جس والدین کا جو بچہ ہے وہ ان کو ہی دیا جائے۔

You May Also Like :
مزید