زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ آج کھو دیا ۔۔ اداکار بلال اشرف والدہ کے انتقال پر غم سے نڈھال

image

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ سنیئر اداکار احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں ان کی نماز جنازہ کل رات کراچی میں ادا کردی گئی ہے۔

بلال اشرف نے بھی اپنے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی زندگی کی سب سے قیمتی شخصیت اپنی پیاری والدہ کو کھو دیا۔ اللہ سب کے لیے بہتر اور مناسب فیصلے کرے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم، علی عظمت، سنیتا مارشل، عدنان شاہ ٹیپو، زارا ترین ، زینب عباس اور عائشہ فضلی سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

You May Also Like :
مزید