پرندے اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ایک خوبصورت تخلیق ہیں جنہیں اللہ نے منفرد رنگ و روپ اور تیز رفتار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ پرندوں کو سونگھنے اور چکھنے کی حس ہم انسانوں سے سو گناہ زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ پرندے خطروں کے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور نہ صرف اپنی بہترین رکھوالی کرنا جانتے ہیں بلکہ آنے والے خطرات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ اگر آپ غور کریں تو چیل، کوے، چڑیا، مور، کبوتر سب کے پاس ایک دوسرے سے منفرد خصوصیات ہیں۔ ایسے ہی ایک پرندے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کو خدا نے قدرتی میک اپ کرکے بھیجا ہے۔
جی ہاں! سن کر خواتین کو تو شاید حیرانی ہو رہی ہوگی اور کچھ کو شاید ان پرندوں سے جلن محسوس ہوگی کہ ارے یہ کیا ۔۔؟ خُدا نے پرندے کو میک اپ کرکے بھیج دیا، کاش ہمیں بھی تھوڑا سا میک اپ کردیا ہوتا!
چلیئے جانتے ہیں اس پرندے کے بارے میں جس کے پاس قدرتی طور پر ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جس سے شاید انسان اور حیوان دونوں ہی جلن محسوس کریں ۔
سانپ کا شکار:
٭ سیکریٹری برڈ سانپ کا بڑا شکاری ہے جو سیکنڈز میں کسی بھی بڑے سے بڑے اور زہریلے سانپ کو دبوچ کر گھائل کردیتا ہے اور خود بادشاہ کی طرح اس پر جھپٹا مار کر لمبی گردن تان کر کھڑا ہو جاتا ہے جیسے جنگ کا محاظ اپنے نام کروا کر آیا ہو۔
میک اپ:
٭ اس پرندے کو خُدا نے قدرتی طور پر میک اپ کرکے بھیجا ہے۔ اس کی آنکھوں پر آئی شیڈز لگا ہوا ہے، چونچ کے اطراف میں لپ سٹک لگی ہوئی ہے، آنکھوں پر آئی شیڈز لگا ہوا ہے یہاں تک کہ چہرے پر شمر جیسی چمک اور ناخنوں پر چمکتا ہوا نیل پینٹ تک لگا ہوا ہے۔ اس کی جلد سے اکثر میک اپ بنانےوالی کمپنیاں رنگوں اور چمک کو کیمیائی عمل سے extract کرتی ہیں اور اس سے میک اپ کے پراڈکٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن یہ اس صورت میں ممکن ہوتا ہے جب یا تو یہ مردہ حالت میں ملتے ہیں یا پھر ان کے جسم سے زہر نکال کر یہ پیچیدہ عمل کیا جاتا ہے۔
سپیڈ:
٭ باز کی طرح یہ پرندہ تیز اور خوفناک ہے، یہ اپنے شکار کو 500 میٹر دور سے ہی پیچان لیتا ہے۔
2 میٹر کے پر:
٭ سیکریٹری برڈ کے پر 2 میٹر لمبے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ اتنی دور سے شکار کو پروں یں دبوچ لیتا ہے کہ مظلوم کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ میں کس طرح گرفت میں آیا۔
طاقتور:
٭ شیر جانوروں میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھا جاتا ہے اور اسی طرح پرندوں میں سب سے زیادہ طاقتور سیکریٹری برڈ ہے جو کبھی بھی کسی بھی سمت سے وار کرسکتا ہے ، یہ وہ مخلوق ہے جسے کسی بھی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔