یہ تو دیکھ کر ہی دل خراب ہوگیا۔۔ نوجوان نے انوکھا سموسہ بنا کر سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا صارفین سموسے کی بے عزتی پر بھڑک اٹھے

image

عنوان پڑھ کر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا ہم مذاق کر رہے ہیں؟ لیکن ہم پر بھروسہ کریں، بریانی سموسہ ایک نئی ایجاد ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو کافی متجسس بنا دیا ہے۔ سموسوں میں بھرنے والی بے شمار اقسام میں بریانی وہ آخری چیز تھی جس کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ کوئی بھی اسے اسنیک میں ڈالے گا۔ لیکن ایک شخص نے ایسا کیا اور یہ دیکھنے میں اتنا برا نہیں لگ رہا تھا۔ کم از کم، کچھ صارفین تو ایسا ہی سوچتے ہیں

ٹویٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص مانڈے میں چکن بریانی بھر کر سموسے بنا رہا ہے۔ فرائی کرنے کے بعد کی تصویر بھی اس میں شامل ہے۔

اس پوسٹ کو پہلے ہی 354 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور بہت سے ملے جلے ردعمل بھی مل چکے ہیں۔

عجیب بات یہ ہے کہ ٹویٹر کے ایک بڑے حصے نے عجیب و غریب ترکیب کو آزمانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے لکھا کہ "یہ سموسے گلاب جامن سموسے سے زیادہ دلکش لگتے ہیں"۔ ایک صارفین نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بولا "میں کب اس کا مزہ چکھوں گا؟"

تاہم، کچھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے ڈش کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور لکھا کہ "یہ خوفناک لگ رہے ہیں"۔ کچھ نے سموسے کے ساتھ ایسا ظلم نہ کرنے کی التجا کی، تو ایک کا کہنا تھا کہ "کوئی اس بندے کے کچن میں جانے پر پابندی لگادے پلیز"۔ ایک ٹویٹر صارف نے تو ہاتھ جوڑ کر کہا کہ "بس کر بھائی، اسے دیکھ کر ہی دل خراب ہوگیا۔"

You May Also Like :
مزید