ان دنوں بھارت سمیت پوری دنیا میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار کرواچوتھ منارہی ہے جس میں بیوی اپنے شوہر کی لمبی عمر کیلیئے وِرَت یعنی بھوکی رہتی ہے پورا دن، چاند نکلنے تک۔ ایسے میں اگر شوہر کوئی الٹی حرکت کردے تو اسکی کیا حالت ہوگی اسکا اندازہ آپ اس وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگا سکتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے ویب ڈیسک کے مطابق، ھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں کروا چوتھ کے موقع پر ایک خاتون نے گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے شوہر کی بھرے بازار میں پٹائی لگادی۔ اس واقعے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی فوراً وائرل ہو گئی
ویڈیو، جِسے ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، غازی آباد کے ایک مصروف بازار کے علاقے کی ہے جس میں ایک دکان پر ایک شخص کو ایک عورت کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر اس کی گرل فرینڈ ہے۔ اس شخص کی بیوی دو دیگر خواتین کے ساتھ دکان میں گھس گئی اور اسے مارنا شروع کر دیا۔
ویڈیو میں بیوی اور اس کے خاندان کے افراد کو اس شخص کا گریبان پکڑ کر مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک بڑا ہجوم اس پٹائی کے منظر کو دیکھ رہا ہے۔ جب اس شخص کی گرل فرینڈ نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی تو خاتون نے اسے بھی نہیں چھوڑا۔
اس واقعے کے بعد بیوی نے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اب پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔